اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چلتا پھرتا گھر، نواز شریف کے پرتعیش کنٹینر کی حیرت انگیز اور چونکا دینے والی خصوصیات سامنے آ گئیں، تفصیلات کے مطابق عمران خان اور طاہر القادری نے کنٹینر متعارف کرایا اب نواز شریف بھی ریلی میں کنٹینر پر سوار ہیں، یہ کنٹینر بم پروف بنایا گیا ہے، اس کنٹینر میں لمبے سفر کی تمام سہولیات موجود ہیں، اس میں اے سی روم بھی ہیں، کنٹینر میں بیٹھک کے لیے الگ حصہ بنایا گیا ہے اور آرام کے لیے الگ۔ یہ جدید سہولیات سے
آراستہ کنٹینر ہے، اس کے علاوہ مکمل بم پروف اور بلٹ پروف ہے، چالیس فٹ کے اس کنٹینر کو بنانے میں بہت محنت کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کےلئے تیار کر دہ کنٹینرپر جدید ساﺅنڈ سسٹم نصب کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کےلئے تیار کر دہ کنٹینر پر جدید ساﺅنڈ سسٹم تیار کیا گیاکنٹینر کی چھت پر 37سپیکر لگائے گئے ۔ اس طرح اب عمران خان اور طاہر القادری کے بعد نواز شریف بھی کنٹینر میں سوار ہو گئے ہیں۔