منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

کولا ڈرنکس ، انرجی ڈرنکس پرپابندی عائد،کمپنیوں کو نوٹس جاری

datetime 9  اگست‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 14اگست سے تمام قسم کی کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس بنانے والی تمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تعلیمی اداروں اور ان کے احاطے کے 100میٹر کے اندر قسم بھی کینٹن ،دوکان یا ڈرنک کارنر کو بوتلیں سپلائی نہ کی جائیں۔

پابندی کا اطلاق 14اگست سے ہو جائے گا۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سپلائی مہیا کرنے والے سپلائر کے ساتھ ساتھ متعلقہ کمپنی کو بھی جرمانے اور سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اس حوالے سے بتایا کہ کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے بچون کی صحت ، خصوصا ہڈیوں کی نشوونما پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر دنیا بھر کے 120ممالک میں سکولوں اور ان کے اردگرد کولڈڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد ہے جن میں نہ صرف امریکہ برطانیہ جیسے ممالک بلکہ سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستیں بھی شامل ہیں۔جدید ممالک میں اس پابندی کا اطلاق 2006سے ہی کر دیا گیا تھا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سائینٹیفک پینل نے پنجاب ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹشن فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشن 2017ء تیار اور پاس کروا کر سکولوں میں سپلائی ہونے والی خوراک کو ریڈ، ییلو اور گریں کے درجوں میں تقسیم کیا ہے۔ سائنٹیف پینل نے مکمل تحقیق اور دنیا بھر کے ماہریں سے مشاورت کے بعد کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کو ریڈ کیٹگری میں شامل کر کے ان پرپابندی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کروانے کی سخت ضرورت پر ضرور دیا ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ نے اس ضمن میں بورڈ کی منظوری کے ساتھ خصوصی آپریشن ٹیمیں تشکیل دے کر صوبے بھر میں جامع آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے۔

نورالامین مینگل نے مزید بتایا کہ پابندی پر عمل درآمد کروانے کے لیے بورڈ کی اجازت اور حمایت سے 701خصوصی آپریشن ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں۔ علاوہ ازیں14 اگست سے 13 ستمبر تک صوبہ بھر میں کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس پر پابندی اورعمل درآمد مہینہ کے طور پر منایا جائے گا اور تمام آپریشن ٹیمیں کولڈ ڈرنکس پر کگائی جانے والی پابندی پر عمل درآمد کروانے کے لیے متحرک رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…