بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف کی ریلی،راولپنڈی تا لاہورجی ٹی روڈ کو کہاں کہاں سے بند کردیاگیا؟تفصیلات جاری،عوام کے ہوش اُڑ گئے

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)موٹروے پولیس N-5 نارتھ زون کی طرف سے روڈ یوزرز کی آسانی کیلئے ٹریفک پلان جاری کیاگیا ہے. 0 1اگست کو جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور تک بہت زیادہ تعداد میں چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیاں گزرسکتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے معمول کی ٹریفک میں خلل آسکتا ہے ۔ جہلم سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ مختلف جگہوں پر بوجہ جلوس عام ٹریفک کیلئے دونوں اطراف سے ممکنہ طور پر بند ہو سکتی ہے تاہم جہلم تا راولپنڈی اور گوجرانوالہ تالاہور جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔

راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹریفک موٹروے کا استعمال کرے اور گوجرانوالہ تا راولپنڈی ،اسلام آباد جانے کے لیے بھی موٹروے کا راستہ اپنائیں ۔ جی ٹی روڈ پر جہلم سے گوجرانوالہ ٹریفک کابہاؤ معمول سے زیادہ ہو گا لہذا عوام سے التماس ہے کہ جی ٹی روڈ پر غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جا سکے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو موٹروے کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ چن دا قلعہ سے گوجرانوالہ بائی پاس جبکہ کھیالی بائی پاس سے ٹریفک شیخو پورہ کی جانب موڑ دی جائے گی ۔عالم چوک سے حافظ آباد اور علی پور چوک سے علی پور چٹھہ کی ٹریفک ڈائیورٹ کی جائے گی جو موٹروے کو اور شاہین چوک سے جی ٹی روڈ کو بھی جوائن کر سکتی ہے۔ گوجرانوالہ سے اگر کوئی ٹریفک آتی ہے تو اسے نورا کوٹ سے ڈائیورٹ کردیا جائے گا جو چیمہ چوک سے جی ٹی روڈ کو جوائن کرے گی اور لالہ موسی شہر سے ڈائیورٹ کی جانے والی ٹریفک ڈنگہ روڈ سے ہوتی ہوئی اور شاہین چوک سے ڈائیورٹ کی جانے والی ٹریفک کھاریاں سے دوبارہ جی ٹی روڈ جوائن کرسکتی ہے۔ جی ٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا ۔ ٹریفک کو روانی کے ساتھ متبال روٹس پر رواں رکھنے کے لئے عوام موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

سفرشروع کرنے سے پہلے ٹریفک پلان سے متعلق موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130)پر رابطہ کریں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کے ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید موٹروے پولیس افسران کو ہدایات د ی گئی ہیں کہ موٹرویز سفر کرنیوالوں کی حفاظت کیلئے تمام انتظامات احسن طریقے سے کئے جائیں تا کہ عوام اپنے آپ کو مکمل طورپر محفوظ تصور کریں ۔

موٹروے پولیس افسران موٹرویز پر تمام Moving Violations کو سختی سے چیک کریں اور افسران روڈ یوزرز کے ساتھ نہایت شفقت اور عزت سے پیش آئیں مگر قانون کی پاسداری میں کوئی (Compromise) نہ کریں۔ موٹرویز پر اوور اسپیڈنگ اور اوور لوڈنگ کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…