پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نااہل سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے آج سے 3برس قبل تحریک انصاف کے خلاف کیا ٹویٹ کیاتھا جس پر آج خود کو عمل کرنا پڑ گیا ؟

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور روانگی کے لیے خصوصی بم پروف کنٹینر تیار کیا گیا ہے،یہ اس کنٹینر سے ملتا جلتا ہے جس میں سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو نے کراچی میں کارسازریلی کے دورانسفر کیا تھا۔ کنٹینر میں مسلم لیگ ن کے

مرکزی قائدین موجود ہوں گے،وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد سے ساتھ جانے سے روکتےہوئےانہیں اپنے حلقوں سے ریلیوں کی قیادت کرتےہوئے قافلےمیں شمولیت کی ہدایت کی گئی ہے۔قافلہ راولپنڈی پہنچتے ہی نواز شریف کنٹینر میں منتقل ہو جائیں گے۔ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے جہلم اور گوجرانوالہ میں خطاب ا ور رات بسر کرنے کے امکانات ہیں ، جبکہ دیگر مقامات پر خطاب کا فیصلہ حالات کے مطابق ہوگا۔ نوازشریف کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کنٹینر میں ہر شہر سے مقامی قیادت ان کے ساتھ موجود ہو یعنی سابق وزیراعظم جس شہر سے گزریں وہاں کی مقامی قیادت کنٹینر میں ان کے ساتھ محو سفر رہے۔ نوازشر یف کے اہل خانہ اسلام آباد سے لاہورجانےوالے کاررواں کاحصہ ہوں گے لیکن وہ کنٹینرکی بجائے الگ گاڑیوں میں سفرکریں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 2014 میں عمران خان کے کنٹینر دھرنے کے خلاف ٹویٹ کیا تھا کہ عوام سڑکوں پر رُل رہی ہے اور یہ شخص ایئر کنڈیشنڈ کنٹینر میں مزے سے براجمان ہے جبکہ آج ن لیگ خود اپنے قائد کیلئے کنٹینر تیار کر چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…