جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نـثار کے غائب ہونے کی خبرنے لیگیوں کا سارا جوش و خروش ٹھنڈا کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی شروع ہوچکی ہے جو اس وقت اسلام آباد زیرو پوائنٹ پہنچ چکی ہے ۔ ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے وقت طے ہوا تھا کہ نواز شریف کی گاڑی سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے اہم رہنما چوہدری نـثار ڈرائیو کریں گے تاہم اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار نواز شریف کی گاڑی ڈرائیور نہیں کر رہے بلکہ وہ کلر سیداں سے ریلی میں شامل ہونگے۔نواز شریف کے پنجاب ہائوس اسلام آباد

سے روانہ ہونے اورریلی شروع ہوتے وقت چوہدری نثار کی عدم موجودگی نے وہاں موجود لیگی کارکنوں میں بھی بے چینی کی لہر دوڑا دی تھی اور میڈیا کی جانب سے کوریج کرنے والے رپورٹرز بھی اس کا کھوج لگانے میں مصروف ہو گئے تھے کہ چوہدری نثار ریلی میں شامل کیوں نہیں ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں، چوہدری نثار کی کلر سیداں میں کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ موجودگی کی اطلاعات نے ایک بار پھر لیگی کارکنوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…