اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طاہر القادری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت رات گئے خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پارٹی سربراہ کی خراب طبیعت دیکھ کر کارکنان اور پارٹی رہنما
پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ عوامی تحریک کی جانب سے کارکنان اور قوم سے طاہر القادری کی جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل کی گئی ہے۔دوسری جانب ہسپتال سے ڈاکٹر طاہر القادری کے جاری ہونے والے بیان میں ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان آرام کرنے نہیں آئےبلکہ شریف خاندان کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر آرام نہیں کریں گے۔