اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طاہر القادری کو دھرنے کیلئے آگے کرنے والے چوہدری برادران تھے، 18ہزار کفن سلوانے کیلئے چوہدری پرویز الٰہی گجرات سے درزی اسلام آباد لائے، دھرنا ختم کرنے کی دھمکی پر طاہر القادری کو روز کے 10لاکھ روپے ملتے تھے، فوج کی حکومت گرانے سے متعلق عدم دلچسپی سمجھ جانے پر طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کااعلان کیا،
پاکستان کے سینئر صحافی عارف نظامی کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت گرانے کیلئے جب لندن پلان ترتیب دیا جا رہا تھا تو میں ان دنوں لندن میں ہی تھا جہاں بہت سے لوگ جمع تھے اور لندن پلان ترتیب دیا جا رہا تھا۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران طاہر القادری کو سپورٹ کر کے آگے کر رہے تھے اور 18ہزار کفن سلوانے کیلئے گجرات سے درزی اسلام آباد لائے ، ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے دھرنا ختم کرنے کی دھمکی پر چوہدری برادران انہیں روز کے 10لاکھ روپے ادا کرتے تھے۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے جب دیکھا کہ فوج نواز حکومت گرانے میں دلچسپی نہیں رکھتی تو انہوں نے دھرنا ختم کرکے گھر کی راہ لی یوں وہ 18ہزار کفن جو سلوائے گئے تھے وہ بھی ضائع گئے۔۔انہوں نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!