اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی کلیریکل غلطی پر وزیراعظم کو نااہل قرار دینا مناسب نہیں ۔یہ بھی درست نہیں کہ ایوان میں وزیراعظم کی کہی بات غلط نکل آئےتونااہل کردیاجائے۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بیٹے کی
کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرنے جیسی باتیں ناموزوں ہیں ،آرٹیکل 62-63کے معاملے پر وہ باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سپورٹ سودے بازی کا نتیجہ نہیں ہے،،ان کا کہنا ہے کہ جب تک پارٹی کہے گی ،، وہ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے ۔