اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز کی سیاست میں انٹری،حیرت انگیز فیصلہ کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پوتے یعنی حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کو سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کا انچارج مقرر کردیاگیا ہے، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے
صدر کیپٹن(ر) صفدر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سعودی عرب میں مسلم لیگ کی سول میڈیا ٹیم کے ممبران اب براہ راست زید حسین نواز سے رابطہ رکھیںگے جبکہ سوشل میڈیا پر تمام سرگرمیاں اب زید حسین نواز کی ہی اجازت سے ہوںگی اور وہ مکمل طورپر اسے کنٹرول کریںگے۔