پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عائشہ گلالئی کو خاموش کرانے کیلئے کیا گیا خطرناک وار بھی خالی گیا

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ ا احتساب کمیشن کا پی ٹی آئی کی منحرف خاتون رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف تحقیقات سے انکار ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن کے ترجمان کے مطابق ادارہ عائشہ گلالئی کے خلاف الزامات کی بنیاد پر تحقیقات نہیں کرسکتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے والوں سے رابطہ کیا ہے

اور انہیں ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، شواہد سامنے آنے پر ہی کسی قسم کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کے مبینہ ذاتی اسسٹنٹ نے ان پر کرپشن کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں عائشہ گلالئی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مذکورہ شخص کے ذاتی اسسٹنٹ ہونے کی بھی تردید کی تھی اور اسے تحریک انصاف کی جانب سے اوچھی حرکت قرار دیا تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف اور عمران خان عائشہ گلالئی معاملے پر انتہائی پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے اہم رہنمائوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ تحریک انصـاف عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات کے بعد سامنے آنیوالی صورتحال کا توڑ کرنے کیلئے ہاتھ پائوں مارتی نـظر آرہی ہے اور اسی سلسلے میں تحریک انـصاف کی ڈاکٹر یاسمین اور ڈاکٹر فردوش عاشق کے ہمراہ عائشہ احد کی پریس کانفرنس بھی کرائی گئی مگر تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی۔دوسری جانب عائشہ گلالئی نے بھی عائشہ احد کی تحریک انصاف کی خاتون رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس پر شدید تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اسے ایک اوچھا حربہ قرار دیا ہے جبکہ اپنے اوپر لگنے والے کرپشن الزامات پر بھی ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کرپشن کی تھی تو اس پر پہلے کیوں ایکشن نہیں لیا گیا، عمران خان پر الزامات کے بعد میرے خلاف تحریک انصاف نے کرپشن الزامات لگوائے جو کے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…