اتوار‬‮ ، 30 جون‬‮ 2024 

پرویز خٹک کو فارغ کرنے کی تیاریاں؟ تحریک انصاف نے فیصلہ سنا دیا

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ان ہائوس تبدیلی سے متعلق صوبائی حکومت سے ناراض اراکین کے مطالبہ کو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے یکسر مسترد کر دیا گیا، ان ہائوس تبدیلی کی مبینہ کوششیں کرنے والے حکومتی اراکین آئین کی دفعات 62,63کی زد میں آ جائیں گے، انتباہ کر دیا گیا، پارلیمنٹیرینز کی ممکنہ وفاداریوں کو روکنے کیلئے آئین میں پارٹی سربراہ کو لامحدود اختیارات دیئے گئے ہیں،

ان خیالات نے فارورڈ بلاک بننے کے خلاف بند باندھ دیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو پارٹی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کیلئے فری ہینڈ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی ہے، پارٹی کے بعض اراکین کی ان ہائوس تبدیلی کیلئے سر گرمیوں پر پارٹی قیادت نے انتہائی نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، اراکین اسمبلی کی پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے آئینی پوزیشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس کے تحت اسمبلی میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین سے متعلق قائد ایوان کو پارٹی سربراہ کی ہدایت کی روشنی میں ریفرنسز بھجوانے کا اختیار حاصل ہے، ان ریفرنسز کے تحت اسمبلی رکن نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں ان ہائوس تبدیلی سے متعلق بعض اراکین کے مطالبہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کسی بھی رکن کی طرف سے انحراف کی صورت میں اس کے خلاف آئینی اختیار استعمال کرنے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر منحرف اراکین کے خلاف اسی آئینی پوزیشن کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا انتہائی مطمئن ہیں اور ناراض اراکین کی ممکنہ سرگرمیوں کے حوالے سے دفاعی پوزیشن اختیار

کرنے کی بجائے جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ 62,63کے تحت کوئی بھی رکن اسمبلی اپنی پارٹی وفاداری کو تبدیل نہیں کر سکتا، اس مقصد کیلئے پہلے اسے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونا ہو گا، اسی طرح پارٹی میں بغاوت کرنے والے اراکین کے خلاف پارٹی قیادت کی اجازت سے ریفرنسز بھجوانے کا بھی قائد ایوان کو اختیار حاصل ہے۔ ممکنہ فارورڈ بلاک کے خلاف آئینی اختیار کے تحت کارروائی عمل میں آ سکتی ہے، انتباہ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…