جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی نا اہلی کے بعد تحریک انصاف پر اب کیوں کپکپی طاری ہے؟خواجہ سعد رفیق

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم کسی ادارے پر دباؤ ڈالنا نہیں چاہتے لیکن ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا، لاک ڈاؤن کیا جائےتو وہ جمہوریت کےحق میں ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلےتوڑ کر اندر گھس جائیں تو اسے بھی جمہوریت کہیں، آپ پارلیمنٹ پر حملے کریں تو جمہوریت ہے، ہم جی ٹی روڈ سے گھرواپس جانا چاہتے ہیں تو آپ پر کپکپی ختم نہیں ہو رہی، پاکستان کی سیاست کا

توازن خراب کرنے کی کوشش کی گئی، جو کھیل کھیلا گیا اس میں عمران خان نے مہرے کا کردار ادا کیا، خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر سنجیدہ اور غیر متوازن سیاست کی ، جو نفرت کے بیج انہوں نے بوئے ہیں اس کی فضل انہیں ہی کاٹنا پڑے گی۔ ایک کے بعد ایک منتخب وزیراعظم کو الزامات لگا کر یا اسٹیج سجا کر نکالا گیا، اس طرح وزرائے اعظم کو توہین آمیز طریقے سے نکالنے کا عمل رکنا چاہیے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم کسی ادارے پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے، نہ ہمیں انصاف ہوتا نظر آیا نہ ہمیں انصاف ملا، کسی کے ساتھ امتیازی برتاؤ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا، شاید ابھی میاں نوازشریف کو بہت سے کام اور کرنے ہیں۔ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کیا جائےتو وہ جمہوریت کےحق میں ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلےتوڑ کر اندر گھس جائیں تو اسے بھی جمہوریت کہیں، آپ پارلیمنٹ پر حملے کریں تو جمہوریت ہے، ہم جی ٹی روڈ سے گھرواپس جانا چاہتے ہیں تو آپ پر کپکپی ختم نہیں ہو رہی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ نوازشریف جن کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے

وہی حکومت کرےگا، اب بھی نواز شریف نے جس پر ہاتھ رکھا ہے وہی حکومت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند روزہ اقتدار کے لیے پاکستان کی سیاست کا توازن خراب کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان میں لوگوں کے ووٹوں سے مذاق کی اجازت نہیں دیں گے۔اللہ تعالیٰ عمران خان کو نیکی کی ہدایت دے، صادق اور امین کا قصہ چل نکلا ہے تو اب یہ سب پر لاگو ہو گا۔ عوام کی عدالت

ضرور لگے گی ۔ نواز شریف کی نا اہلی کے خلاف جلد درخواست دائر کریں گے۔ وقت ثابت کرے گا کہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…