جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الزامات کے بعد عائشہ گلالئی کا کپتان کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا اقدام

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی آمد اور ممکنہ خطاب، ن لیگ اور پیپلزپارٹی خیر مقدم، تحریک انصاف احتجاج اور مخالفت کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی آمد اور ممکنہ خطاب کے موقع پر ہنگامہ خیز اجلاس متوقع ہے۔عائشہ گلا لئی

کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی خیر مقدم جبکہ تحریک انـصاف کے بنی گالہ میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں احتجاج اور مخالفت کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی آج قومی اسمبلی اجلاس میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کریں گی جبکہ عمران خان کے خلاف سنگین الزامات بھی ان کے ممکنہ طور پر خطاب کا حصہ ہونگے۔ عائشہ گلالئی اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سپیکر ایاز صادق کا قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی بنانے پر شکریہ کا اظہار بھی کریں گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے عائشہ گلالئی کے خلاف جاری مہم پر منحرف خاتون رہنما افسوس کا اظہار کر چکی ہیں اور اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی میں آمد اور ممکنہ خطاب بارے حکمت عملی طے کی گئی ہے جس کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس انتہائی ہنگامہ خیز بھی ثابت ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘میں معروف صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے سوالات کا جواب

دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کو معافی مانگنے پر معاف کر نے کے اعلان کامقصد یہ نہیں کہ میرے پاس ثبوت نہیں ہیں ، جب اسمبلی کی کمیٹی میں ثبوت سامنے رکھوں گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سب کے سامنے ہو جائے گا ، میرا اور میرے والد کا فون حاضر ہے جب چاہیں جہاں چاہیں میں ثبوت کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر جانے کو تیار ہوں ۔ اسمبلی کمیٹی میں

تحقیقات کے بعد حقائق سب پر واضح ہو جائیں گے کہ جو پیغامات عمران نے بھیجے وہ نا مناسب تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نے پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ، نعیم الحق نے تسلیم کیا کہ میسج کیا لیکن بعد میں کہہ دیا کہ اکاؤنٹ ہیک ہو چکا تھا لیکن قوم اور آئی ٹی ماہرین جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے ۔ پی ٹی آئی جماعت کی بجائے

اب مافیا بن چکی ہے ن لیگ کو برا بھلا کہنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک کر ان آلائشوں سے خود کو پاک کرنا چاہیے ۔پی ٹی آئی کا ترجمان فواد چودھری کرائے کا سپاہی ہے اور وہ میرے معیار کا آدمی بھی نہیں کہ میں اس پر بات کروں ایسے لوگ آسانی سے دستیاب ہو تے ہیں ۔پی ٹی آئی کا منشور بہترین ہے لیکن افسوس کے ان کا رہبر انتہائی نا مساسب آدمی ہے ۔

انہوں نے چیلنج کر تے ہوئے کہا کہ میں آج کہتی ہوں کہ میں جلسہ کر لوں اور عمران بھی کر لے دیکھیں گے کہ کس کے جلسے میں عوام زیادہ آ تی ہے ۔گلالئی کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے اگر میں صرف کرپشن پر بات کر کے پارٹی سے علیحدہ ہو جاتی تو یہ ممکن تھا یہ مگراس سے میرا ضمیر مطمئن نہ ہوتا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…