اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کے فیصلے پر نیب نے ریفرنسز کی تیاری کا آغاز ، جے آئی ٹی ممبران مرکزی گواہ ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے خلاف پانامہ کیس فیصلے کے مطابق ریفرنسز کی تیاری شروع کر دی ہےجن میں جے آئی ٹی ممبران کو مرکزی گواہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گواہوں کی فہرست میں واجد ضیا، عرفان منگی ، عامر عزیز، بلال رسول ،
نعمان سعید اور کامران خورشید کے نام شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف ، ان کے بچوں ، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب پانامہ کیس فیصلے میں نا اہل ہونے والے وزیراعظم نواز شریف 9اگست کو براستہ جی ٹی روڈ پنجاب ہائوس اسلام آباد سے لاہور جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔