ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمزکا بھی سکیورٹی سٹاف کی ایک خاتون رکن کو جنسی طور پر ہراساں کرنیکا انکشاف

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ میں عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات پر بحث کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز نے بھی سکیورٹی سٹاف کی ایک خاتون رکن کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا، خاتون سٹاف رکن نے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ کو آگاہ کیا۔ نفیسہ شاہ کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سپیکر نے تحقیقات کے بعد ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کیا،

بحالی پر اس کی ڈیوٹی ایوان کی بجائے بیرونی گیٹ پر لگا دی گئی۔ جمعہ کو پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر بحث کے دوران انکشاف کیا کہ ان سے اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف کی ایک خاتون رکن نے شکایت کی کہ ان کے ایک سینئر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے میں نے اس پر تحریری طور پر سپیکر کو آگاہ کیا مگر اس واقعہ کو دو سال گزرنے کے بعد بھی متعلقہ فرد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ڈپٹی سپیکر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سٹاف ممبر کے خلاف سپیکر نے تحقیقات کرائیں۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر نامناسب میسج بھجینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس پر قومی اسمبلی کی جانب سے 20رکنی اخلاقیاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔جس کو گزشتہ رات تحریک انصاف کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…