لاہور(آئی این پی) :پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کا پتا کلثوم نواز نے کاٹ دیا ہے اس لیے وہ وزیر اعظم نہیں بنے ‘نئے وزیراعظم کی تمام کابینہ ہی مریم نواز نے بنائی ہے‘ عائشہ احد کو انصاف ملنا چاہئے جبکہ عائشہ گلالئی کے الزامات تسلیم کرنا مشکل ہے‘ بیرسٹر عامر، علی احسن اور اسلم گِل کے ہمراہ پارٹی کے دیرینہ جیالے نو رتن علی کی رسم چہلم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن
نے کہا کہ کلثوم نواز نے میاں شہباز شریف کا پتا کاٹ دیا ہے۔ نئے وزیراعظم کی تمام کابینہ ہی مریم نواز نے بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست دیکھ کر یہ بلاول بھٹو کا آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کی پیش گوہی کر نا صحیح ثابت ہوسکتی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ بہت سخت دور سے گزر رہی ہے، ان کا سنبھلنا مشکل نظر آرہا ہے عائشہ احد کو انصاف ملنا چاہئے جبکہ عائشہ گلالئی کے الزامات تسلیم کرنا مشکل ہے۔