لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل ( منگل) کو وطن واپس پہنچیں گے، ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار حاضری دیں گے ۔ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی منگل کی صبح آٹھ بجے اوسلو سے لاہور پہنچیں گے اوریہاں سے انہیں ریلی کی صورت میں ناصر
باغ لایا جائے گا جہاں وہ جلسے سے خطاب کرینگے ۔ڈاکٹر طاہر القادری داتا دربار پر حاضری دیں گے اور اس کے بعد اپنے گھر ماڈل ٹاؤن کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں قصا ص تحریک کے اگلے راؤنڈ کی تیاریوں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔