ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف پنجاب کا الوداعی دورہ کر رہے ہیں، اس کے بعد سیدھے کہاں جائیں گے؟

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف ریلیاں نہیں نکال رہے ہیں بلکہ الوداعی دورے کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو چترال میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے اعلان کیا کہ اگلا جلسہ 12 اگست کو

چنیوٹ میں ہوگا جس میں عوام بڑی تعداد میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی پی الزامات کی سیاست نہیں کرتی اور نہ آئندہ کرے گی لیکن عمران خان پرسنگین الزامات لگے ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہیئے تاہم جواب میں تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گل لئی اور ان کی بہن پر لگائے گئے بے ہودہ الزامات افسوسناک ہیں کیوں کہ کسی بھی کاتون کے بارے میں اس قسم کی گفتگو نہیں ہونی چاہیئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہبازشریف کوپتہ ہے این اے 120 کا ضمنی الیکشن مشکل ہوگا اس لیے الیکشن سے فرار ہوئے، پیپلز پارٹی تن تنہا الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہے اور خواہش رکھتے ہیں کہ 1973 کا آئین اپنی روح کے عین مطابق بحال ہو اور اس آئین میں دورِ آمریت میں کی گئی ترامیم کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں مسائل اور نظریے پربات ہوسکتی ہے لیکن گالی گلوچ کی سیاست سے پاکستان کو نقصان دینے کا باعث بن سکتی ہیں اس سے پاکستان اور جمہوریت کو کائی فائدہ نہیں ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسے قوانین چاہتے ہیں جوسب کا احتساب کرسکیں گی معاشرے میں کسی کو بھی احتساب سے استثنیٰ نہیں ہونا چاہیے بے نظیرانکم سپورٹ کی طرزکا نوجوانوں کیلئے پروگرام بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…