اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کالم نگار ہارون رشید نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم بننے کیلئے بیتاب ہیں ، سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ وہ اس کام کی تکمیل کیلئے ایک معروف پیر صاحب کے پاس بھی گئے اور ان سے تعویز لیا ۔انہوںنے کہا کہ حالات اس سے بہت مختلف جو نظر آرہے ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں ایل این جی گیس سکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ اس درخواست میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ان کے پرنسپل سیکرٹری اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قطری کمپنیوں کوایل این جی گیس کے ٹھیکوں میں اربوں کی کرپشنکی۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی اورسابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمان نے ملی بھگت سے نیب انکوائری بند کروائی۔ درخواست گزار نے اپنی عدالت سے استدعا میں کہاکہ وزیراعظم کے خلاف نیب انکوائری دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے تمام ذمہ داران کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم صادر کیا جائے۔