اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے بعد مومنہ باسط کے ایس ایم ایس، تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما کی عائشہ گلالئی کے بعد ایس ایم ایس پیغامات کو وجہ بنا کر پارٹی چھوڑنے کی افواہیں سامنے آئی ہیں، یہ دعوی معروف اینکر ذوالفقار راحت نے کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور خاتون پارٹی کو خیرباد کہنے
والی ہیں۔ تحریک انصاف ہزارہ ریجن کی ویمن ونگ کی سربراہ مومنہ باسط تحریک انصاف کو الوداع کہنے کی تیاری کر رہی ہیں اور مومنہ باسط بھی ممکنہ طور پر ایس ایم ایس پیغامات کو وجہ بنا کر پارٹی چھوڑیں گی۔ لیکن مومنہ باسط نے ان تمام افواہوں کو غلط قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد مومنہ باسط نے سامنے آ کر عائشہ گلالئی کے الزامات کی مذمت اور انہیں بے بنیاد کہا تھا۔