اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی ماہرین کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی نااہلی سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ غیریقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے۔چینی ماہرین کے مطابق پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کی وجہ سےسی پیک کےمتاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔چینی اخبار نے مقامی پروفیسرلان کے حوالے سے لکھا کہ ’’عدالت کی طرف سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کی وجہ سے سی پیک منصوبہ غیر یقینی صورت
حال سے دو چار ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں بھی منصوبے کے مشرقی یا مغربی روٹ کوترجیح دینے پر اختلاف ہے‘‘۔چینی اخبار کے مطابق، نواز شریف مشرقی روٹ یعنی پنجاب اورسندھ کے روٹ کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ اگرمسلم لیگ (ن) 2018 کےانتخابات میں ناکام ہوگئی تومنصوبہ غیریقینی کا شکار ہوسکتا ہے اور 50 ارب ڈالر کے منصوبے کے کچھ حصوں پر تحقیقات کا آغازہوسکتا ہے۔