اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال کو وزیر داخلہ بنانے کے پیچھے ن لیگ کی کیا خفیہ حکمت عملی ہے؟ کس کو سبق سکھایا جائیگا؟ معروف صحافی کا حیرت انگیز دعویٰ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ چوہدری نثار کو سبق سکھانے کیلئے احسن اقبال کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔ طلعت حسین نے
احسن اقبال کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا چوہدری نثار علی خان کو احسن اقبال بالکل پسند نہیں تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سنجیدہ نوعیت کے اختلافات بھی موجود تھے۔ ایسے میں احسن اقبال کو چوہدری نثار کی ہی وزارت دینے سے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کو سبق سکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔