اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اپوزیشن کو خاتون رکن عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرالزامات کی تحقیقات کے لیے 20رکنی اخلاقی خصوصی کمیٹی کے ناموں کو حتمی شکل دینے کی درخواست کر دی چیف وہیپ اور اپوزیشن لیڈر سے نامزدگیاں مانگ لی گئیں 13کا تعلق حکمران اتحاد 7ارکان کا تعلق اپوزیشن سے ہو گا جمعہ کی شام جاری اعلامیہ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے متذکرہ معاملے پر خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔
کمیٹی کے قیام کی تجویز وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اجلاس کی کاروائی کے دوران دی گئی ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ شیخ آفتاب احمد اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے کمیٹی کے لیے 20ناموں کو حتمی شکل دینے کی درخواست کر دی کمیٹی میں 13اراکین کا تعلق حکومت اور اسکے اتحادیوں اور 7کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہو گا کمیٹی کو خصوصی کمیٹی برائے اخلاقیات سے منسوب کر دیا گیا ہے