منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خواجہ آصف نے چوہدری نثار کو چاروں شانے چت کر دیا!!

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد نیا وزیر اعظم بنانے کے لیے کافی نام سامنے آئے تاہم اس دوران جومسلہ ء سب سے بڑا پیش آیا وہ چوہدری نثار کی ممکنہ پریس کانفرنس تھی جو عین موقع پر ملتوی کر دی گئی ۔ جس کے بعد چوہدری نثار نے باقاعدہ طو ر پر کہا تھا کہ وہ پارٹی کو نہیں چھوڑ رہے مگر اختلاف اپنی جگہ پر ہوتا ہی رہتاہے ۔تاہم اس کے بعد کی صورت حال میں چوہدری نثار نے وزارت لینے سے انکار ر دیا تھا ۔چوہدری نثا ر کے انکار کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان احسن اقبال کو دے دیا گیاہے ۔

چوہدری نثار کی وزارت کے معاملے میں کہا جا رہا تھا کہ ہو سکتاہے وہ وزارت خارجہ کا عہدہ لے لیں تاہم ان کا کسی بھی وزارت کو لینے سے انکار کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو دے دیا گیا ہے۔ دیکھا جائے تو خواجہ آصف بڑا اور انتہائی عہدہ لینے میں کامیاب ہو گئے جبکہ چوہدری نثار کے پاس فی الحال کو ئی عہدہ نہیں ہے ۔واضح رہے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ سے حجم میں کافی بڑی ہے ۔ اس کابینہ میں 47وزراء ہیں ، جنہوں نے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…