اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی شاہد خاقان کو پہلی مبارکباد کس ملک سے آئی؟

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکاکی پاکستانی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کےساتھ مل کرکام کریں گے۔پاکستان کےساتھ عوامی سطح پرمضبوط تعلقات ہیں، شاہدخاقان عباسی کےساتھ باہمی مفادات کےمعاملات پرمل کرکام کریں گے۔واضح رہے کہ ایوان صدر میں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون

حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدرمیں 47 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق، اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، صدر الدین راشدی، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ، سکندر حیات بوسن وفاقی وزیر ہوں گے۔خرم دستگیر، رانا تنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میر حاصل بزنجو، مرتضیٰ جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیر زمان، اکرم خان درانی، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ، جاوید علی شاہ بھی نئی کابینہ کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں 221 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اسی روز انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…