بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان تمہیں کسی نے نہیں اپنے کردارنے رسواکیا،امیر مقام کھل کرسامنے آگئے،دھماکہ خیز اقدام کا اعلان

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء وصدرخیبرپختونخواانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بلیک بیری سکینڈل5 کے متعلق بغیرثبوت میرے خلاف الزام لگانے والوں کیخلاف50کروڑہرجانے کانوٹس تیارکررہاہوں،عمران خان کی اخلاقیات کے بارے میں پوری قوم نتھیاگلی میں سورج چڑھے افطاریوں کے بارے میں باخبرہے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان تحریک انصاف میں ہوتے ہیں توپارسا اور پارٹی چھوڑتے ہیں توگناہ کبیرہ کے مرتکب قرارپاتے ہیں،

عمران خان کوکسی نے نہیں اپنے کردارنے رسواکردیاہے،ایسے عزائم کیلئے عمران خان لوگوں کوپیسے دے سکتے ہیں کیوں کہ ان پاس ترین پرائیوٹ لمیٹیڈبینک اوراے ٹی ایم کارڈجوہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اورانکے حواریوں کوچاہئے کہ کسی اورپرالزام لگانے کی بجائے بلیک بیری سکینڈل کاخودجواب دیں،عمران خان کی اخلاقی تلاشی لی گئی ہے ، کنٹینرپرچڑھ کردشنام طرازی اوربزم نشاط عمران خان کاوطیرہ رہاہے ،کسی اورپرالزام لگانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ ان الزامات کے بعدتحریک انصاف کویوم تفکربھی مناناچاہئے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ میں حلفاًکہتاہوں کہ عائشہ گلالئی سے پہلے کبھی ملاقات نہیں کی ،جب انہوں نے تحریک انصاف کوخیرباد کہاتب انکی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے رابطہ کیاتھا،بلیک بیری سکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہئے،تحریک انصاف کے رہنماعائشہ گلالئی کے الزامات کاجواب دینے کی بجائے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوایاک نعبد کیساتھ صراط المستقیم بھی پڑھنا چاہئے تاکہ ہدایت پائے،عمران خان کی جمائماخان اورریحام خان کی علیحدگی بھی کیان لیگ کی وجہ سے ہوئی ؟ الزام تراشی ٹولہ عمران خان کاہے ،اپنے اعمال کااصلاح کریں کسی پرالزام نہ لگائیں۔صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مجھے عمران خان کے خلاف محاذکھولنے کی کوئی ضرورت نہیں اس کیلئے انکی اخلاقیات ہی کافی ہے،

عمران خان نے کوئی سلمانی عینک پہنی ہوئی جوخیبرپختونخوامیں کرپشن کی بہتی گنگانظرنہیںآتی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ملی بھگت سے تنگی مائنزمیں غیرقانونی کان کنی جاری ہے پرویزخٹک نے قومی خزانے کواربوں کاٹیکالگایاہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…