اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر کے موٹر ویز پر ای ،ٹیکٹنگ سسٹم کا نفاذ کر دیا گیا ،چالان کی صورت میں چالان کنندہ کے موبائل فون پر مسیج جائے گا،بنیادی مقصد موٹروے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے ،اس سسٹم میں موٹروے پولیس کی جانب سے بوقت ضرورت مدد حاصل کرنے والے روڈ یوزر کی رائے جاننے کے لیے خود کار میسج سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس سے روڈ یوزر براہ راست اپنا فیڈ بیک دے سکتا ہے ۔ بدھ موٹر ویز پر ای۔ٹیکٹنگ سسٹم کا نفاذ کر تے ہوئے ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس محمدامتیاز
شاہ کہا کہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے ای۔ٹیکٹنگ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے جس کابنیادی مقصد موٹروے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ چالان کی صورت میں چالان کندہ کے موبائل فون پر مسیج جائے گا۔ مزید بات کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ ای۔ٹیکٹنگ سسٹم موٹروے پر ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔