لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) عائشہ گلالئی کے الزمات پر مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما نے اپنی قیادت کی پالیسی کو خاطر میں لائے بغیر دھماکے دار بیان دے ڈالا۔رابعہ ضیاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عمران خان کو باکردار اور شریف النفس انسان کے طور پر پایا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ رابعہ ضیاء کی جانب سے عائشہ گلالئی کے الزامات پر
ردعمل دیا گیا ہے۔ رابعہ ضیاء کی جانب سے سماجی ربطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں 10 سال تک تحریک انصاف میں رہی۔اس دوران عمران خان سے کئی مرتبہ اختلافات ہوئے بہت بحث و تکرار اور تلخی ہوتی رہی۔ تاہم میں نے ہمیشہ عمران خان کو باکردار اور شریف النفس انسان کے طور پر پایا۔