جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہو رآمد (ن) لیگ نے بڑا قدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا!!

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی لاہور آمد پر بھر پور قوت شو کرنے کا فیصلہ کر لیا ،سابق وزیر اعظم مری سے براستہ موٹروے لاہور آئیں گے ،انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم

کی لاہور آمد کے موقع پر مسلم لیگ بھر قوت کا مظاہرہ کرے گی ،محمد نواز شریف ایک بڑے قافلے کے ہمراہ براستہ موٹروے لاہور روانہ ہوں گے جہاں ہر انٹرچینج پر مسلم لیگی کارکنا ن بڑی تعداد میں اپنے قائد کا استقبال کریں گے ۔سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد اور ان کے استقبال کے سلسلہ میں ن لیگ نے 2 انتظامی کمیٹاں بھی تشکیل دے دی ہیں ،لاہور میں استقبال کرنے والی کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے سپرد کی گئی ہے ۔ حمزہ شہباز کو لاہور میں اس حوالے سے تیاریاں کرنے کاکہا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں تیاریوں کی ذمہ داری چوہدری نثار کے سپردکر دی گئی ہیں۔سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر موٹر وے تمام انٹر چینجز پر بھی ن لیگی کارکن ان کا استقبال کریں گے جبکہ بابو صابو انٹر چینج پر ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف کے بابو صابو انٹر چینج یا داتا دربار میں جلسے سے خطاب کی تجاویز بھی زیر غور ہے جبکہ نواز شریف لاہور پہنچنے پر بڑے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں نون لیگ لے اکثر رہنماؤں کی رائے ہے کہ نواز شریف مری سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں تاکہ بھر پورعوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جا سکے تاہم سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…