لاہور(نیوزڈیسک)چند سالوں میں 4 پارٹیاں تبدیل کرنیوالے فواد چوہدری نے عائشہ گلالئی کی قیمت بتادی ،تحریک انصاف کی ”باغی خاتون “ رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے عمران خان “ اور دیگر رہنماﺅں پر شرمناک الزامات لگانے کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ،تحریک انصاف کی خواتین رہنماوں نے بھی عائشہ گلالئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،جبکہ چند سالوں میں چار پارٹیاں تبدیل کرنیوالے فواد چوہدری نے عائشہ گلالئی کی قیمت ہی بتادی،
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے 5 کروڑ روپے لے کر عمران خان کی کردار کشی کی جس پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا گیاہے.تحریک انصاف کی خواتین رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کو عمران خان کی کردار کشی کرنے پر قانونی نوٹس جاری کردیا ہے .فواد چوہدری نے کہا کہ اگر لیڈر اتنا برا تھا تو عائشہ گلالئی کو اس کی دی گئی نشست سے بھی استعفیٰ دینا چاہیے،