اسلام آباد (نیوزڈیسک)چوہدری نثاراورخواجہ آصف کی وزارت تبدیل،حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل سے پہلے ہی اختلافات سامنے آگئے ہیں جس کے باعث کابینہ کی تقریب حلف برداری کو ملتوی کردیاگیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ گورنر ہاﺅس مری میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت اہم اجلاس میں نئی وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے غور کیاگیا جس میں چوہدری نثار کو وزارت خارجہ ،خواجہ آصف کو خزانہ،
عبدالقادر بلوچ کو داخلہ اور سعد رفیق کو حسب سابق ریلوے کی وزارت دینے کا عندیہ ظاہر کیاگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے قلمدان پر سابق وزراءمیں شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں عبدلقادربلوچ اور خواجہ آصف کے درمیان وزارت داخلہ کے قلمدان پراختلاف پیداہوگیاہے جس کے باعث اب وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی۔