لاڑکانہ(این این آئی)پاک ایئر فروس سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے مختلف برانچز میں ایئرمین اور ایف این اے طور پر شمولیت کے لیے رجسٹریشن شروع کی گئی ہے جس کے تحت ایئر ٹریڈر کے لیے ساڑے 15 سے 20 اور ساڑے 17 سے 22 سال عمر رکھنے والے میٹرک کے الیکٹو سائنس سبجیکٹ میں 60 فیصد، فزکس الیکٹو میتھ اور کیمسٹری میں 3.7 اور انگلش میں 47 فیصد مارکس حاصل رکھنے والے نوجوانوں درخواست دینے کے اہل ہونگے۔
ایئرو سپورٹ ایم ٹی ڈی کے لیے میٹرک الیکٹو سائنس میں 50 فیصد، فزکس، الیکٹو میتھ اور کیمسٹری میں 33 فیصد، انگلش میں 45 فیصد مارکس ساڑے 17 سے 24 سال عم کے نوجوانو اہل ہونگے۔ ایئرو سپورٹ کی سیز کے لیے الیکٹو سائنس میں 50 فیصد مارکس رکھنے والے میٹرک پاس نوجوانو جن کی عمریں ساڑے 17 سے 22 سال ہوں اپلائے کرسکتے ہیں۔ ایئرو سپورٹ پروووسٹ کے لیے الیکٹو سائنس میں 55 فیصد مارکس حاصل کرنے والے میٹرک پاس نوجوان اپلائے کرسکتے ہیں جبکہ ایئرو سپورٹ پی ایف اور ڈی آئی کے لیے الیکٹو سائنس میں 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایف اے، ایس سی میں 50 فیصد مارکس حاصل کرنے والے ساڑے 16 سے 22 سال عمر تک کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ایئرو سپورٹ اسپورٹس مین کے لیے الیکٹو سائنس میں 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والے میٹرک پاس نوجوان اپلائے کرسکتے ہیں۔ 15 اگست تک ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن سے اہلیت کا سرٹیفکٹ حاصل کرنے والے نوجوان ئی اس کے لیے اہل ہونگے جبکہ ایف این ایز کے لیے 16 سے 22 سال عمر لڑکے جو بایولاجی میں 60 فیصد مارکس کے ساتھ میٹرک سرٹیفکٹ رکھتے ہیں درخواست دے سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کو 10 اگست تک اپنے اصل تعلیمی اسناد، اوریجنل قومی شناختی کارڈ اور 2 عدد تصاویر کے ہمراہ پی اے ایف کی ویب سائیٹ www.joinpaf.gov.pk پر رجسٹریشن کروانے یا پی اے ایف سینٹر سکھر سے رابطہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔