لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان پر الزامات لگانے پر عائشہ گلا لئی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔ لیگل نوٹس تحریک انصاف کے سنٹرل میڈیا کوآرڈی نیٹر جاوید بدر کی جانب احسن جاوید ایڈووکیٹ کی وساطت سے عائشہ گلالئی کو ان کے مستقل پتہ اور پارلیمنٹ لارجز پر بھجوایا گیا
جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی 10 دن کے اندر اندر الزامات کے ثبوت فراہم کریں اگر وہ ایسا نہیں کرتیں تو جھوٹے الزام لگانے پر معافی مانگیں، بصورت دیگر انہیں 3کروڑ روپے ہر جانہ کے ادا کرنا ہوں گے۔