ملتان (این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی پریس کانفرنس کر کے ملتان پریس کلب سے باہر نکلے تو تحریک انصاف کے کارکن سامنے آگئے ٗ پی ٹی آئی کارکنوں نے جاوید ہاشمی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ہوا میں جوتے لہرائے۔بدھ کو سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اپنے ایک گارڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے کیلئے ملتان پریس کلب آئے اور جب وہ میڈیا سے اپنی بات چیت مکمل کرنے کے بعد باہر نکلے تو تحریک انصاف
کے کارکنوں کا ایک بڑا ہجوم ان کا انتظارکر رہا تھا انہوں نے جاوید ہاشمی کو دیکھتے ہی شدید نعرے بازی شروع کر دی ٗ وہاں موجود کچھ لوگ ہاتھوں میں جوتیاں بھی لہرا رہے تھے تاہم پریس کلب میں موجود صحافیوں نے جاوید ہاشمی کوگھیر لیا اور بچ بچاؤ کراتے ہوئے جاوید ہاشمی کو گاڑی میں بٹھا کر روانہ کیا۔