لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق لاہور چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے 24 گھنٹوں میں دو شیر ہلاک ہو گئے انتظامیہ جانوروں کی لاشیں چپکے سے ٹھکانے لگانے لگی۔ لاہور چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کی یکے بعد دیگرے ہونے والی اموات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ جانوروں کی اموات تک چھپائی جاتی ہیں اور مردہ جانور نہایت خاموشی سے غائب کر دئیے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو کی جانب سے شہر کے قبرستانوں میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور اشتہاریوں کے اڈے ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی گئی ۔