جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر سنگین الزامات پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید ترین ردعمل ۔۔کیا کچھ کہہ دیا گیا؟

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری نے عائشہ گلا لئی کی جانب سے تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین ترین الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی اگر اقدار کی بات کر رہی ہیں تو انہیں سب سے پہلے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ وہ الیکشن کے ذریعے نہیں بلکہ پارٹی

کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بنی ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب کی عزت ہے یہی نہیں کہ صرف پختون ہی عزت اور غیرت والے ہیں ، پختونوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومیں بھی عزت اور غیرت کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔ عائشہ گلا لئی پختونوں کی جس عزت اور غیرت کی بات کر رہی ہیں تو دوسری جانب ان کی بہن ماریہ طور نیکر پہن کر سکواش کھیلتی ہیں جس پر کسی کو کوئی مسئلہ نہیں مگر کیا عائشہ گلا لئی جس عزت اور غیرت کی بات کر رہی ہیں وہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے عائشہ گلا لئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ کے ہاتھوں بک گئی ہیں اور استعمال ہو رہی ہیں انہوں نے جو شہرت حاصل کرنی تھی اس کی عمر صرف 48گھنٹے ہے اس کے بعد لوگ بھول جائیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…