اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کا فارورڈ بلاک سامنے آ گیا، 50 ارکان باغی، تفصیلات کے مطابق عطا محمد مانیکا پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں۔ عطا محمد مانیکا کے ساتھ 50 سے زائد مسلم لیگ (ن) کے باغی ارکان صوبائی اسمبلی ہیں جن کی انہیں درپردہ حمایت حاصل ہے۔ عطا محمد مانیکا پنجاب میں فارورڈ بلاک بنانے میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔ عطا محمد مانیکا نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کے خلاف بغاوت کرکے بھی فارورڈ بلاک بنایا تھا اور اب شریف حکومت کی حمایت کی تھی مگر انہوں نے دو ہفتہ قبل
پنجاب کابینہ سے استعفے کا اعلان بھی کیا تھا اور اس کے علاوہ محکمہ ریونیو کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر پنجاب کے باغی اراکین نے فارورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کیاہے، عطا محمد مانیکا کو جنوبی پنجاب اور مغربی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ عطا محمد مانیکا کی سربراہی میں بننے والا یہ فارورڈ بلاک اگر سرگرم ہو جاتا ہے تو شریف خاندان کے لیے پنجاب میں مزید مشکلات پیدا کرے گا۔