لاہور( این این آئی) ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران پولیس کی طرف سے گرفتاریاں کئے جانے کے موقع پر انتہائی دلچسپ منظر بھی دیکھنے میں آیا ۔ پولیس کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاریاں کئے جانے کے
موقع پر ایک نوجوان چیختا چلاتا رہا کہ ’’سر میں ڈاکٹر نہیں ہوں ‘‘ تاہم اس کے باوجود پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور کہاکہ تمہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینی ہے اور اسے اپنے ساتھ لے گئے ۔