پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے ، عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی میں بہت عزت دی گئی،عائشہ گلالئی این اے 1 سیٹ پرالیکشن لڑنے کی ضمانت چاہتی تھی۔صوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے عائشہ گلالئی کے بیان پر
ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے ، عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی میں بہت عزت دی گئی، شیرین مزاری قومی اسمبلی میں چیف وہیپ ہے، ڈاکٹر مہر تاج روغانی صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر ہیں۔انکاکہنا تھا کہ عائشہ گلالئی ایک عام کارکن تھی ، اُس کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا ، پارٹی نے اُسے عزت دی ، خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئیں،عائشہ گلالئی این اے 1 سیٹ پرالیکشن لڑنے کی ضمانت چاہتی تھی ،اسلام آباد کے یوم تشکر کے جلسے میں تقریرکرنے کی ضد کرتی رہیں، شاہ فرمان کاکہنا تھا کہ ایسے موقع پر عائشہ گلالئی کا بیان معنی خیز ہے ،سمجھ میں آتا ہے کہ اُس کی ڈ ور کی تاریں کہاں سے ہل رہی ہیں، مسلم لیگ (ن)ہمیشہ گندی سیاست کرتی ہے، الیکشن مہم میں مخالفین اور اُن کے خاندان کی عجیب و غریب تصویریں بنانا اُس کا وطیرہ ہے۔