اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان مسلم لیگ (ن)کے اراکین نے شیخ رشید احمد کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے جب شیخ رشید احمد نام پکاراگیا تو مسلم لیگ (ن)کے اراکین نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دور ان سپیکر قومی اسمبلی اراکین کو
چپ کر انے کی کوشش کرتے رہے ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید احمد کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کیا گیااور مسلم لیگ (ق)نے بھی شیخ رشید احمد کی حمایت کی مسلم لیگ (ن)کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار شاہد خاقان عباسی 221ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوئے شیخ رشید احمد کو 33ووٹ مل سکے ۔شیخ رشید احمد کو نامزد کر نے والے عمران خان بھی ووٹ دینے کیلئے ایوان میں نہیں آئے ۔