اسلام آباد (این این آئی)نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ میں تحریک انصاف کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں جو ہمیں روزانہ گالم گلوچ میںیادرکھتے ہیں ۔نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے نوازشریف کا شکرگزار ہوں کہ
انہوں نے میرانام وزیراعظم کیلئے منتخب کیااور اس کے بعد تمام لوگوں نے مجھے بھاری اکثریت سے ووٹ دئیے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کا بھی شکر گزار ہوں جو ہر روز ہمیں گالم گلوچ میںیاد رکھتے ہیں لیکن نواز شریف نے ہمیں گالی کا جواب شائستگی سے دینا سکھایا ہے۔