بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

لاہور میں حالات خراب،آنسو گیس کی شیلنگ ‘واٹر کینن کا استعمال 

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کرکے ینگ ڈاکٹرز کی جی او آر میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ،ایسوسی ایشن کی کال پر صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی وارڈز میں کام بند کر دیا گیا جس کے باعث جناح ہسپتال میں سانس کے عارضہ میں مبتلا ایک مریضہ مبینہ طو رپر جاں بحق ہو گئی ،

آج (بدھ )سے ان ڈور اورآؤٹ ڈور میں بھی سروسز معطل رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ، ینگ ڈاکٹرز نے بعد ازاں جیل روڈ کے دونوں اطراف دھرنا دیدیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں جس میں کئی ایمبولینسز بھی پھنسی رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں اپنے اعلان کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے آؤ ٹ ڈورز میں ہڑتال کی جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایسوسی ایشن کی ہدایت پر صوبہ بھر سے ڈاکٹر ز لاہور پہنچے اور سروسز ہسپتال سے مارچ کا آغاز کیا گیا ۔ پولیس نے شادمان چوک میں ڈاکٹروں سے مذاکرات کئے اور انہیں جی او آر کی طرف نہ جانے کی درخواست کی تاہم ینگ ڈاکٹرز بضد رہے اور تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے جی او آر کی طرف مارچ شروع کر دیا گیا ۔اینٹی رائیڈ پولیس کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز کو جی او آر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے خار دار تاریں اور بیرئیر لگا کر راستوں کو بند رکھا ۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں جی او آر کی طرف جانے والے راستے پر دھرنا دیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا کر زبردستی جی او آر میں داخلے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹروں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور بعد ازاں واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جس سے کئی ڈاکٹرز زخمی ہو گئے ۔

اس دوران پولیس نے سات ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے جیل روڈ پر پہنچ کر دونوں طرف کی شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے بندکر دیا اور دھرنا دیدیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمنی قطاریں لگ گئیں جس میں کئی ایمبو لینسز بھی پھنسی رہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے واقعہ کے خلاف صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی وارڈز میں کام بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کام چھوڑ کر باہر جانے کے باعث جناح ہسپتال کی ایمر جنسی میں سانس کے عارضہ میں مبتلا مریضہ جنت الفردوس دم توڑ گئی

جس کے خلاف مرحومہ کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا ۔ینگ ڈاکٹرز نے آج ( بدھ ) کو تمام سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈورز اور آؤٹ ڈور زمیں سروسز معطل رکھنے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم عوام کے مفاد کیلئے سڑکوں پر آئے حکومت سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے سڑکوں اور پلوں کے منصوبے بنا رہی ہے۔ کئی سال گزرنے کے باوجود سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات بھی منظور نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمار امطالبہ ہے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو فوری معطل کیا جائے ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے متعدد ساتھی لا پتہ ہیں اور ان سے رابطے کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…