پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سیتا وائٹ کیس کے بعد ’’سشما کمار‘‘ کی انٹری عمران خان کابھارتی خاتون کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران یہودیوں کا ایجنٹ ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں،عمران خان تم نے پاکستان کو ہمیشہ بیچا ہے کبھی ہمیں بھی بیچنے دو، انہوں نے اپنے بچوں کو بھی ملک سے باہر بھیجا، 4سال سے عمران الیکشن کمیشن اور دہشت گردی کی عدالت سے بھاگ رہے ہیں،ملک کی حفاظت کیلئے نواز شریف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، عمران خان نے شیخ

رشید کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرکے سیاست کے ساتھ مذاق کیا ہے۔ وہ منگل کو سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خانکی نااہلی کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔حنیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ میں جعلی کاغذات جمع کرائے ہیں، عمران خان بتائیں کہ ممبئی کی خاتون سشما کمار سے ان کا کیا تعلق ہے،وہ کس بنیاد پر ان کو فنڈز فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن ملک سے وفادار اور قربان ہونے کیلئے تیار رہتے ہیں، عمران خان جب کیس ہارتے ہیں تو عدلیہ کو برا بھلا کہتے ہیں،عمران کے جلسوں کی شروعات ناچ گانوں سے ہوتی ہے،وہ نئی نسل کو بے راہ روی کا شکار کررہے ہیں، اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والے محب وطن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان اخلاقی بدعنوانی کو جائز سمجھتے ہیں،ملکی ترقی کو روکنے والے نوجوانوں کے روزگار کے دشمن ہیں، عمران ایک جھوٹا شخص اور عدالتوں سے اشتہاری ہے، اس نے شیخ رشید کو نامزد کرکے سیاست کے ساتھ مذاق کیا ہے،ملک کی حفاظت کیلئے محمد نواز شریف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس سرکاری ریسٹ ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا کہا تھا اس کا کیا ہوا،لوگوں کو سول نافرمانی پر اکسانے والا خود اپنے بل جمع کرواتا رہا،عمران نے آف شور کمپنیاں بنائیں اور اثاثے چھپائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…