ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’عمران خان دو نمبر ہے جو خود ۔۔‘‘ تحریک انصاف میں عمران خان کس طرح مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مسعتفی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی مائوں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں‘ دو نمبرشخص خود کو پٹھان کہتا ہے‘ پختون ہوں عزت اور غیرت سب سے اہم ہے‘ اگر وزیراعظم پر 62,63 لاگو ہوسکتا ہے تو اخلاقی طور پر کرپٹ انسان پر بھی لاگو ہونا چاہئے‘ ڈنڈے کھانے

اور قربانیاں دینے والوں کو پارٹی میں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی‘ پارٹی اور قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ رہی ہوں۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ بتا رہی ہوں کہ پاکستان تحریک اصاف کو چھوڑ رہی ہوں۔ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی مائیں‘ بہنیں جو ہیں ان کی عزت آج محفوظ نہیں ہے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ اس چیز کو بیان کررہی ہوں میں ایک پختون گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں ہمارے لئے عزت اور غیرت سب سے اہم ہے۔ دو نمبر پٹھان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے میں اس چیز کو برداشت کررہی تھی لیکن اب میری برداشت جواب دے چکی ہے۔ جلد پریس کانفرنس کرکے تفصیلات سے آگاہ کروں گی۔ اگر وزیراعظم پر 62,63 لاگو ہوسکتا ہے تو اخلاقی طور پر کرپٹ انسان پر بھی لاگو ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی اور ورکرز کو چھوٹے ورکر کہا جاتا ہے۔ پارٹی ورکرز نے کافی ایشوز پر پہلے بھی احتجاج کیا ہے لیکن پی ٹی آئی میں ماحول نہیں ہے کہ ورکرز کے ایشوز کو سنا جائے۔ جس طرح دنیا کو دکھایا جاتا ہے خوشنما کرکے پی ٹی آئی ویسی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے وہ لوگ جو ڈنڈے کھاتے ہیں‘ قربانیاں دیتے ہیں ان کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ پارٹی ایم این ایز بھی پارٹی پالیسیز کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ عزت لینے کے لئے سیاسی

جماعتوں کا حصہ بنتے ہیں جبکہ میں عزت کیلئے پارٹی چھوڑ رہی ہوں۔عمران خان کو سوچنا چاہئے یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے۔ پارٹی اور قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ رہی ہوں میں نے سیاست صرف عوام کیلئے کی ہے پی ٹی آئی کے کارکن اور ایم این ایز میرے ساتھ ہیں مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…