اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے نئ کابینہ میں کوئی بھی وزارت لینے سے انکار کر دیا، کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار نے نئے ممکنہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل نہیں ہو ں گے البتہ شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد اس بارے میں سوچیں

گے۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ پندرہ دن کے وزیراعظم کے لیے نئی کابینہ کی تشکیل مسئلہ بن گئی ،وزیر داخلہ ،خزانہ،ریلوے،سمیت متعد د وزیر شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔شہباز شریف نے بھی کابینہ میں اکھاڑ بچھاڑ کا عندیہ دیدیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ کابینہ میں اکھاڑ بچھاڑ کے حوالے سے وہ اپنا کردار ادا کریں ،کیونکہ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ چند وزرا انکے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ ،اور وزارت خزانہ کےحوالے سے کہا کہ بظاہر تو کسی دوست نے کوئی وزارت کا قلمدان نہ لینے کے حوالے سے نہیں کہا ہے مگر حلف کے وقت انکی دوری سامنے آ سکتی ہے ۔شہباز شریف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو متحد کرنے اور سینئر وزرا کو ساتھ لیکر چلنا ان کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اور چوہدری نثار کی طویل ملاقات کی خبر نے ن لیگ میں کھلبلی مچادی، دونوں رہنماؤں کی مقامی ریسٹورنٹ میں”اتفاقیہ“ ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد چوہدری نثار اور عمران خان کی یہ ملاقات کافی دیر تک جاری رہی ، ملاقات میں دونوں پرانے دوست مختلف امورپر گفتگو کرتے نظر آئے، اسلا م آباد کے مقامی ہوٹل میں عمران خان اور چودھری نثار ایک ہی وقت پر ڈنر کیلئے پہنچے جس کے بعد سلام دعا کے بعد دونوںدوستوں نے کافی دیر تک گفتگو جاری رکھی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…