منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شاہ خاقان عباسی کے پاس کتنے ووٹ ہیں اور متحدہ اپوزیشن کے پاس کتنے ووٹ ہیں؟اہم انکشاف!!

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کون ہوگا اگلا وزیر اعظم؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔ قائد ایوان بننے کے لیے342 میں سے 100 بہتر ووٹ درکار ہیں جبکہ شاہد خاقان کے 214 ووٹ پکے ہیں ۔شاہد خاقان کے سامنے اپوزیشن جماعتیں مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام ہوگئیں جبکہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کے امیدوار شیخ رشید کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور نوید قمر کو امیدوار بنایا ۔ایم کیو ایم کی

کشور زہرا اور شیخ صلاح الدین جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی کاغذات جمع کرا دیے ۔ کونسا امیدوار کس کے حق میں دست بردار ہو گا یہ سلسلہ آج دوپہر 3 بجے کےاجلاس سے پہلے تک جاری رہے گا۔مشترکہ امیدوار کی کوشش میں اپوزیشن جماعتوں کا ایک اجلاس صبح 10 بجے پھر ہو گا اور پھر ملک کا 18 واں وزیر اعظم کون ہوگایہ آج معلوم ہوجائے گا۔وزارت عظمیٰ کا تاج سر پہ سجانے کے لیے5سیاسی جماعتوں کے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اپوزیشن کوئی مشترکہ امیدوار نہ لاسکی جبکہ پاکستان تحریک انصاف مشاورت سے پہلے ہی شیخ رشید کو اپنا امیدوار بنا کر سامنے لے آئی تو باقی سب ناراض ہو گئے۔رہی سہی کسر پوری کر دی عمران خان کے خطاب میں آصف علی زرداری پر پے درپے وار نے اس کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا کئی گھنٹے جاری رہنے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی امیداوار مسلم لیگ نواز، سید خورشید شاہ امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی، سید نوید قمر امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی، شیخ رشید احمد امید وار پاکستان تحریک انصاف، صاحبزادہ طارق اللہ امیدوار جماعت اسلامی اور کشور زہرا امیدوار ایم کیو ایم پاکستان نےاپنے ساتھی ارکان کے ہمراہ کاغذات نامذدگی جمع کرانے پارلیمنٹ پہنچے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے تمام کے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے بعد منظور کر لیےتاہم حتمی امیدواروں کے درمیان قومی اسمبلی اجلاس میں رائے شماری آج سہ پہر 3 بجے ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…