بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گزشتہ روز عمران خان کے جلسے میں دو بچیاں۔۔! راجہ فاروق حیدر نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس بارغلط نمبر ڈائل کیا ہے، میں اکیلا مظفر میں نکلوں گا، مجھے کسی سے کوئی خطرہ نہیں،بحیثیت کشمیری میری بقاء پاکستان ہے، بعض اوقات صورتحال ایسی ہوتی ہے کہ زبان لڑ کھڑاجاتی ہے، خدا پاکستان کی حفاظت فرمائے، میرا پاکستان کے علاوہ کوئی ملک وکیل نہیں ، یہ ملک سیاسی طور پر مستحکم ہو گا تو ہی معاشی طور پر مستحکم ہو گا، مجھے عمران کے پاکستان سے اختلاف ہے،

میں جس پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں اس کے لئے ایل او سی پر میرے لوگ مرتے ہیں، مجھے کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان ہے اور پورا پاکستان کشمیر ہے، بحیثیت کشمیری میری بقاء پاکستان ہے، بعض اوقات صورتحال ایسی ہوتی ہے کہ زبان لڑکھڑا جاتی ہے، ہمیں وزیراعظم نواز شریف کی رخصتی کا دکھ ہے، مظفر آباد میں میرے حق میں مظاہرے ہوئے ہیں، عمران خان نے اس بارغلط نمبر ڈائل کیا ہے، میں اکیلا مظفر میں نکلوں گا، مجھے کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ مجھے عمران خان کا پاکستان پسند نہیں، گزشتہ روز عمران کے جلسے میں 2بچیاں اپنی منگنی چھوڑ کر آ گئیں تو کل خدانخواستہ یہ 2بچیاں رات کے اندھیرے میں بنی گالہ پہنچ گئیں ہیں تو کیا پاکستان کا معاشرہ اس کی مکمل اجازت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک وکیل نہیں ہے، یہ ملک سیاسی طور پر مستحکم ہو گا تو ہی معاشی طور پر مستحکم ہو گا، پاکستان مضبوط ہو گا تو کشمیر کا مقدمہ زیادہ بہتر طریقے سے لڑ سکتا ہے، میں جس پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں اس کے لئے ایل او سی پر میرے لوگ مرتے ہیں، مجھے کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…