کراچی (آئی این پی ) پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر اسپیشل اکنامک زون بنانے کا فیصلہ، سی پیک کے تحت اسٹیل ملز کی 1500 ایکٹر زمین پر اسپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا، زمین 1 کروڑ 40 لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے زون کے لیے دی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے جاری اعلامیہ کے مطابق ادارے کی زمین پر اسپیشل اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سی پیک کے تحت اسٹیل ملز کی 1500 ایکٹر زمین پر اسپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے زمین 1 کروڑ 40 لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے زون کے لیے دی جائے گی۔ماضی میں ہوئی بد انتظامیوں کے باعث پاکستان سٹیل ملز گزشتہ 2 سال سے بند پڑی ہے۔ حکومت کی مالی معاونت سے ادارے کے ملازمین کو تنخواہوں ادا کی جاتی ہیں۔اسٹیل ملز کے بند پڑے رہنے سے ماہانہ 1 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ ادارے کا مجموعی خسارہ 170 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔