اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ رشید کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ۔ نجی ٹی وی کیمطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر نگرانی امیدواروں کی
موجودگی میں اسکروٹنی کا عمل ہوا۔ اسپیکر نے خاقان عباسی پرشیخ رشید کے اعتراضات مسترد کردئیے۔اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اعتراضات میں کچھ تھا ہی نہیں تو تسلیم کیسے ہوتے؟۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے علاوہ خورشید شاہ، نوید قمر، کشور زہرا، صاحبزادہ طارق اللہ اورشیخ رشید کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔