اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں کمیشن نے نادرا سے اس انتخابی حلقہ کے ووٹروں کا بائیو میٹرک ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق
ضمنی انتخاب کے دوران 100 بائیو میٹرک اور 150 الیکٹرانک مشینیں استعمال کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ یہ نشست وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کی وجہ سے خالی قرار دی گئی ہے جس پر 60 روز کے اندر ضمنی انتخاب کرانا لازمی ہے۔